دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے درمیان
ریزرو بینک نے آج سے 500 روپے کے نئے نوٹوں کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ریزرو بینک نے ایک بیان میں
بتایا کہ پانچ سوروپے کے نئے نوٹ بینکوں میں پہنچ چکے ہیں اور اب اسے عام لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ پانچ سو روپے کے نئے نوٹو ں کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔